لندن میں گرینڈ آیت اللہ سید علی امام سیستانی (دام ظله)، یورپ، شمالی اور جنوبی امریکہ کے رابطہ دفتر.

مناسک حج

رمی جمرات کے مستحاب

رمی جمرات میں چند چیزیں مستحب ہیں:
۱۔ کنکر مارتے وقت با طہارت ہونا
۲۔ جب کنکر ہاتھ میں پکڑے تو یہ دعا پڑھے:
اللھم ہذہ حصیاتی فاحصھن الی وارفعھن فی عملی
۳۔ ہر کنکر پھینکتے وقت یہ دعا پڑھے:
اللہ اکبر، اللھم ادحر عنی الشیطان، اللھم تصدیقا بکتابک و علی سنة نبیک، اللھم اجعلہ حجا مبرور و عملا مقبولا و سیعا مشکورا و ذنبا مغفورا
۴۔ کنکر مارنے والا جمرہ عقبہ سے دس یا پندرہ ہاتھ کے فاصلے پر کھڑا ہو ۔
۵۔ جمرہ عقبہ کو سامنے اور پشت بہ قبلہ کھڑے ہو کر کنکر مارنا جب کہ جمرہ اولی و وسطی کو قبلہ رخ ہوکر کنکر مارنا ۔
۶۔ کنکر کو انگوٹھے پر رکھ کر انگشت شہادت کے ناخن سے پھیکنا ۔
۷۔ منی میں اپنے خیمہ میں واپس آکر یہ دعا پڑھنا:
اللھم بک وثقت و علیک توکلت فنعم الرب و نعم المولی و نعم النصیر