جناب حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرتضی الکشمیری دام عزہ نےمشرقی لندن میں نماز جمعہ کے خطبہ میں کہا:
حضرت فاطمۃ الزھرا ؑء نبوت اور امامت میں ایک لنک اور رابطہ ہیں اور آپ ؑ ہی قیامت تک کے لئے نسل رسول ؐ کوباقی رکھنے اور اسے توسیع دینے کا ذریعہ ہیں۔
بعض جائزوں کے مطابق پوری دنیا میں اس وقت سادات کی تعداد تیس لاکھ سے زائد بیان کی گئی ہے۔
عراق میں مجاہدین کی ہمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دشمنان خدا و رسولؐ و انسانیت کے خلاف یکجا اور ہم اہنگ ہونے کا مطالبہ کیا اور نمازگزاروں سےعر اق میں فوجی رضا کاروں کی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل کی۔